ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ روز پاکستانی شہری نیاز محمد غلام کا منشیات اسمگلنگ کیس میں سر قلم کر دیا گیا جس کے بعد ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق نیاز محمد غلام پر بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے اور فرد واحد دونوں کے لئے نقصان دہ ہے اس وجہ سے حکومت مکمل طور پر ملک سے منشیات کے خاتمے کے لئے سرگرم ہے۔