ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔ منگل کو سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی سخت سزائوں کا عمل جاری ہے، نئی حکومت کے دور میں 3 افراد کو مختلف جرائم میں سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی باشندے لطیف خان نوارزادہ کو سلطنت میں منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سر قلم کر دیا گیا جبکہ جنسی زیادتی کے جرم میں مقامی عمر بن یحییٰ بن ابراہیم البرکتی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تا کہ وہ دوسروں کے لئے باعث عبرت بن جائے۔