جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردو غبار کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی شہر جدہ نے گردو غبار کی چادر لپیٹ لی ، ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی ۔ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل میں پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ، خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ۔ حکام کی طرف سے دمہ میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔