سعودی عرب (جیوڈیسک) قاہرہ سعودی عرب نے مصر کو پانچ ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات نے تین ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم مصر کی معیشت بہتر بنانے کیلئے دی جائے گی۔ سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ ارب ڈالرز میں سے ایک ارب ڈالر عطیہ ہوگا۔
دو ارب ڈالرز کے مساوی تیل اور گیس دی جائے گی جبکہ دو ارب ڈالرز مصر کے مرکزی بینک میں بلاسود جمع کرائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی اعلان کردہ امداد میں سے ایک ارب ڈالر بطور عطیہ دیئے جائیں گے اور دو ارب ڈالر مصری مرکزی بینک میں بلا سود جمع کرائے جائیں گے۔ محمد مرسی کے دور صدارت میں قطر نے بھی مصر کو 8 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔