الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے عید الفطر کے پہلے روز کرونا وائرس کے 2399 نئے کیسوں اور 11 اموات کی اطلاع دی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 72560 ہو گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے اتوار کو دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے اور وہاں 742 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 611 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور جدہ میں 474 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 2284 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 43520 ہوگئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 390 افراد وفات پاچکے ہیں۔
سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 79 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 21 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 34 فی صد سعودی شہری ہیں اور 66 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔