سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ملکوں میں آج عید

Eid

Eid

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اورعراق سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عیدلاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آج جبکہ بعض کمیونیٹیز اتوار کو عید منائیں گی۔ برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی۔

سعودی عرب میں لاکھوں مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، مصر اور عراق سمیت کئی خلیجی ممالک میں بھی آج مسلمان سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کریں گے۔ برطانیہ میں اس بار بھی تین عیدیں ہوں گی۔

اسپین کے تمام شہروں میں آج سنت ابراہیمی ادا کی جائے گی تاہم اسپین میں مقیم اہل تشیع مکتب فکرنے عیدالاضحی اتوار کو منانے کا اعلان کیا ہے۔فرانس میں اہل سنت مکتبہ فکر آج عید منائے گاجبکہ شیعہ برادری اتوار کو عیدالاضحی منائے گی۔آسٹریا بھرمیں بھی عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے جبکہ وہاں موجود اہل تشیع اتوار کو عید منائیں گے۔امریکا اور کینیڈا میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔

طے شدہ کیلنڈر کے تحت بیشتر اسلامی تنظیمیں آج اللہ کی راہ میں قربانی کریں گی۔ جبکہ رویت ہلال کے اصول کو اپنانے والی تنظیمیں اتوارکو عیدمنائیں گی۔فلسطین میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔33 سال بعد بیت المقدس میں عیدالاضحیٰ اور یہودیوں کا مذہبی تہوار ایک ساتھ ہونے کے سبب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس پر بھاری فوج تعینات کر دی ہے اور مغربی کنارے کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے۔