سعودی عرب: فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 ہلاک

Saudi Arabia-Factory Fire

Saudi Arabia-Factory Fire

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ایک کیمکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر جوبیل میں پیٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، جس سے مذکورہ ہلاکتیں ہوئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب یہاں بحالی کا کام جاری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں فیکٹری کے 11 ملازمین زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہیں، جن کی زیادہ تعداد جنوبی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

دو روز قبل سعودی حکام کے جاری بیان کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے ملک میں جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں آکر 18 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔