سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو ہو گا

Ramadan

Ramadan

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا جبک عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔

حساب سے اگر دیکھیں تو پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر3اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر عید الفطر 3 مئی 2022کو ہو سکتی ہے۔

قصیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ30دن پر مشتمل ہو گا۔

ماہرفلکیات نے کہا کہ شعبان کی29تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9بج کر 24منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ چاند کا یہ حساب سعودی عرب کے حوالے سے ہے۔

ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا ئوبر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2مئی کو ہو گی۔