ریاض (جیودیسک) سعودی عرب میں بنائی گئی پہلی فلم “وجدہ” نے انٹر نیٹ بھی دھوم مچا دی۔ فلم کئی عالمی فیسٹیول میں بھی ناقدین سے داد وصول کر چکی ہے۔ سعودی خاتون ہدایتکار حائفہ المنصور کی اس فلم کو کئی فیسٹیول میں بیحد پذیرائی مل چکی ہے۔
وجدہ کو دبئی اور لندن فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جا چکا ہے جہاں ناقدین نے اسے بیحد سراہا ہے۔ انٹرنیٹ پر بھی فلم کو اب تک لاکھوں شائقین پسند کر چکے ہیں۔ فلم کی کہانی سعودی شہر ریاض کی دس سالہ بچی کے گرد گھومتی ہے۔
جسے سائیکل چلانے کا بیحد شوق ہوتا ہے لیکن سعودی قانون اور معاشرتی پابندیوں کے باعث وہ یہ معصوم خواہش پوری نہیں کر پاتی۔ فلم میں سعودی خواتین کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔