سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

Ramadan

Ramadan

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔

حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں رمضان سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔