سعودی عرب سے پہلی حج پرواز رات 11بجے لاہور پہنچے گی

First Flight

First Flight

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع ہو گیا ہے، حجاز مقدس سے حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز آج رات لاہور پہنچے گی۔

سعودی عرب سے پہلی حج پرواز آج رات 11بجے اور دوسری رات پونے 2بجے لاہور پہنچے گی، تیسری حج پرواز جمعرات صبح 4بجے اسلام آباد جبکہ چوتھی صبح 5بجے کراچی ایئر پورٹ پر اترے گی۔ پی آئی اے کے مطابق حاجیوں کی واپسی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔