سعودی عرب میں فورسز کی کارروائی میں 93 مبینہ دہشت گرد گرفتار
Posted on April 28, 2015 By Zulfiqar Ali اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Saudi Arabia Forces
سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی سکیورٹی فورسز نے ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 93 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصو میں کارروائیاں کرکے 93 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں سے 65 کا تعلق جنگجو تنظیم داعش سے ہے اور وہ ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔