ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان ہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔
سول افئیرز شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا “یہ بات مکمل جھوٹ ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزراء کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔