سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں نماز تراویح ، صبح روزہ ہو گا

Saudi Arabia prayer

Saudi Arabia prayer

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں نماز تراویح، صبح روزہ ہو گا۔ امریکا اور یورپ میں بھی مسلمانوں کی اکثریت آج پہلا روزہ رکھے گی، امریکا اور یورپ میں مسلم کمیونٹی ماضی کی طرح اس بار بھی تفریق کا شکار رہی اور کچھ لوگوں نے منگل کو روزہ رکھا تاہم اکثریت آج اور کچھ افراد جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ عرب دنیا میں آج اور بھارت میں پہلا روزہ جمعرات ہی کو ہوگا۔

سعودی عرب سمیت عرب دنیامیں آج پہلا روزہ ہے۔ اس سے پہلے حرم میں ہزاروں افرادنے نماز تراویح ادا کی۔اس موقع پر روح پر ور مناظر دیکھنے میں آئے۔ برطانیہ، اسپین، سوئیڈن اور اٹلی سمیت یورپی ممالک میں زیادہ ترمسلمان آج پہلا روزہ رکھیں گے تاہم نیدرلینڈز سمیت چند ممالک میں مسلمانوں کی قلیل تعداد نے منگل ہی کو پہلا روزہ رکھ لیا۔ تاہم کچھ مسلمان جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی میں چاند دیکھنے کو بھی چاند پہ جانے سے زیادہ مشکل کام بنا دیا گیا ہے۔ امریکامیں کیلینڈرکے تحت رمضان کا آغاز کرنے والوں نے بھی منگل ہی کو پہلا روزہ رکھا جبکہ کمیونٹی کی اکثریت آج پہلا روزہ رکھے گی۔

پیرس کی مختلف مساجد میں آنے والوں کو اس وقت شدید پریشانی کاسامنا ہوا جب مرکزی مسجد کی جانب سے منگل کو پہلے روزے کااعلان کردیا گیا اور چند گھنٹے بعد کہا گیا کہ ایشیا اور افریقا سمیت مختلف خطوں کے مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ پہلا روزہ بدھ کو ہونا چاہیے۔