سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور امداد کی ہے۔ پرویز الہی

گجرات: سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ یمن کے حوالے سے شریف برادران پہلے ہی سعودی عرب جا کر طے کر چکے ہیں کیونکہ انکے کاروبار وہاں ہیں اور انہیں دوبارہ واپس وہیں ہی جانا ہے تاہم سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور امداد کی ہے۔

اب اگر سعودی عرب کو ہماری ضرورت پڑی ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کی غیر مشروط مدد اور حمایت کا اعلان کریں انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کی حفاظت کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں وہ گجرات کے سینئر صحافی طفیل میر ، صدر پریس کلب عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت سے اسلام آبا د میںاپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آرہی عوام انکی پالیسیوں سے اُکتا چکے ہیں۔

کیونکہ یہ لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکے انکا اصل ٹھکانہ جدہ ہی ہے جہاں وہ جانے والے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک میں نہ بلدیاتی الیکشن ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اختیار ات کسی صورت نچلی سطح تک منتقل ہو نگے لیکن ہم نے اپنے دور میں تمام تر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے تاکہ لوگوں کے مسائل اور شہروں ، علاقوں کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

Pervaiz Elahi Meeting

Pervaiz Elahi Meeting