سعودی عرب : ہیروئین اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم

Beheaded

Beheaded

ریاض (جیوڈیسک) ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔

اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت اب تک 14 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 87 غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا محمود مسیح اقبال مسیح نامی پاکستانی شہری کو دی گئی۔