جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن تیز کر دیا ،اب تک ہزاروں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ سے جاری آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری طرف دارالحکومت ریاض میں آپریشن کے دوران جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور تارکین وطن کے نکالے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔