سعودی عرب : مقامی افراد کے لئے کم لاگت حج درخواسوں کی آن لائن وصولی شروع

Hajj

Hajj

مکہ (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق مقامی حج کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالحمید سینائی نے بتایا ہے کہ اس سکیم کے تحت لگ بھگ چالیس ہزار سے زائد افراد مستفید ہو سکیں گے۔

مزید بتایا کہ اس سلسلے میں 53 کمپنیوں کو کم خرچ کے حج کا بندوبست کرنے کے لئے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ اس میں ایک حاجی کو اڑھائی ہزار سے لے کر پانچ ہزار ریال تک دینا ہوں گے۔

وزارت حج کے اس اقدام کی وجہ سے حج کرانے والی نجی کمپنیاں بھی اپنی حج فیس کم کرنے پر مجبور ہوں گی۔ تا ہم نجی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مقامی حج کونسل کو ہمارے لئے ایسا ٹیرف مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔