کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے ایران سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے چین کی ثالثی کے میدان میں آمد کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ راحیل شریف اور نوازشریف کے دورہ¿ سعودیہ و دورہ ایران سے سعودیہ اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کیلئے جو امیدیں پیدا ہوئی ہیں چین کے شی جن پنگ کے دورہ ایران اور پھر دورہ¿ سعودی عرب سے ان امیدوں و توقعات کو استحکام حاصل ہوگا۔
اور پاکستان کی عسکری قیادت کی ایران و سعودیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کی بحالی کی خواہش و کوشش کامیاب منطقی انجام تک پہنچ پائے گی کیونکہ چین کے ایران سے بہترین تعلقات ہیں جبکہ دو برس قبل سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے بیجنگ کا پہلا دورہ کیا تھا اسلئے چین‘روس اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی قربتیں ایران اور امریکہ کی نزدیکیوں کے بعد خطے میں ایک نئے اتحاد کی طرف اشارہ بھی کر رہی ہیں۔