تہران (جیوڈیسک) دو اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کا مشن۔ پاکستان کی مصالحتی کوششیں جاری۔
وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔