بغداد (جیوڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کی انیس سو نوے میں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ سعودی عرب نے اپنا سفارتخانہ بند کر کے سفیر اورعملے کو واپس بلا لیا تھا۔
عراقی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ بغداد پہنچ گیا ہے جبکہ سفیر آج بغداد پہنچیں گے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد دو ہزار چار میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔