سعودی عرب عراق شام اور یمن میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے : ایران

Iran

Iran

دبئی (جیوڈیسک) فرانس میں مقیم ایرانی حزب اختلاف کی لیڈر مریم رجوی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے سابق سعودی انٹیلی جنس چیف ترکی الفیصل کے خطاب پر ایران نے برہمی کا اظہار کیا ہے تفصیل کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب، عراق، شام اور یمن میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جو علاقے کے اسلامی ممالک کے کسی بھی طرح مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس ریلی کو سعودی عرب نے پوری طرح سے کوریج دی تھی ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ عرب داعش سمیت دیگر ہشتگرد جماعتوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی فیصل کا کہنا تھا کہ جلد یا دیر سے ایران کی موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوجائیگا اس موقع پر امریکہ اور برطانیہ کے سابق سینئرز نے بھی خطاب کیا تھا۔