سعودی عرب نے عراقی سرحد پر تیس ہزار فوج تعینات کر دی
Posted on July 3, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Military
جدہ (جیوڈیسک) عراقی فوجیوں کی جانب سے سرحدی پوسٹیں خالی کرنے کے بعد سعودی عرب نے عراق سرحد پر تیس ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
ڈھائی ہزار عراقی فوجیوں نے کربلا شہر کے قریب موجود سرحدی پوسٹوں کو یکدم خالی کر دیا جس کے باعث سعودی عرب، شام اور عراق کی سرحد غیر محفوظ ہو گئی۔
اس پر سعودی عرب نے فوری طور پر سرحد پر تیس ہزار فوج تعینات کر دی۔ عراق میں جاری خانہ جنگی کے اثرات پورے خطے میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com