ریاض (جیوڈیسک) سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مکہ، مدینہ، ریاض اور قاسم میں داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرچ آپریشن میں داعش کے 18 دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 15 سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق یمن اور سوڈان سے ہے۔
ترجمان کے مطابق داعش کے ٹھکانوں سے 20 لاکھ سعودی رالل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد داعش کو ہتھیاروں کی فراہمی اور خود کش حملوں میں معاونت میں ملوث تھے۔