سعودی عرب کی جگہ اردن سلامتی کونسل کا رکن منتخب

General Assembly

General Assembly

سعودی عرب (جیوڈیسک) اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو 15 رکنی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔

سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا، تا ہم شام اور فلسطین اسرائیل تنازعات ختم کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اس نے احتجاجا نشست سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔

اردن کے ساتھ چار اور ممالک دو سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب کئے گئے جن میں چاڈ، نائیجیریا، چلی اور لتھوانیا شامل ہیں۔