سعودی عرب، صحافی کو ٹوئٹ کرنے پر 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی

Journalist

Journalist

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ صحافی کو ٹوئیٹر پر پیغامات جاری کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جبکہ آٹھ برس تک سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق صحافی اعلی برنجی پر سعودی حکمرانوں کی توہین، عوامی رائے کو بھڑکانے اور سکیورٹی فورسز کو لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔