ریاض(جیوڈیسک) سعودی شہزادے الولید بن طلال نے سعودیہ عرب میں پارلیمانی انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ عرب ٹی وی سے انٹر ویو میں شہزادہ الولید کا کہنا تھا کہ سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کا شوری کونسل میں خواتین ممبران کی شمولیت اچھا فیصلہ تھا۔
انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت میں محدود پیمانے پر انتخابات ہونا چاہیے۔ شہزادہ الولید بن طلال نے بتایا کہ سعودی عرب میں جلد خواتین کو گاڑیاں چلانے ے کی اجازت مل سکتی ہے۔انھوں نے عرب ریاستوں میں نئی حکومتوں پر بھی تنقید کی اور انھیں وہاں کے عوام کی انصاف اور آزادی کی خواہشات کے منافی قرار دیا۔