سعودی عرب: میرس وائرس نے مزید 5 افراد کی جا ن لے لی

Maris

Maris

سعودی عرب (جیوڈیسک) میں میرس وائر س کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 8 مریضوں میں وائر س کی تشخیص ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے۔

کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میرس وائرس کے باعث مزید 5 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر مزید 8 مریضوں کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق سعودی عرب میں 2012 سے میرس وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہوگئی ہے۔