سعودی عرب میں مرد ڈاکٹر پرمریضہ کے طبی معائنہ کرنے پر پابندی

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے ملک بھر میں قائم سرکاری اسپتالوں میں خاتون نرس کے بغیر مرد ڈاکٹروں کو مریضہ کے طبی معائنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج خواتین اور ان کے ورثا کی جانب سے دوران معائنہ مرد ڈاکٹروں کے ناروا سلوک کی شکایت پر وزارت صحت نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں اور بنیادی صحت کے مراکز پر مرد ڈاکٹر کم از کم ایک خاتون نرس کی عدم موجودگی تک مریضہ کا معائنہ نہیں کرسکتے۔ کنسلٹنٹس اور ڈاکٹر طبی معائنے کے لئے خواتین کے کمروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ وہ ہنگامی حالت میں مریضہ کی رضا مندی سے ان کا معائنہ کرسکتے ہیں۔

ہدایت نامے کے تحت مرد طبی عملے کو بھی خواتین مریضوں کے کمروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی وجہ سے ان کا وہاں جانا ضروری ہو تو انھیں اس کی پہلے اجازت لینا ہوگی اور کمرے کے اندر جانے کا واضح سبب بھی بیان کرنا ہوگا تاہم میڈیکل کے طلبہ کو خواتین کے کمروں میں طبی معائنے کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔