ریاض (جیوڈیسک) سعودیہ عرب کی عدالت نے ایک خاتون کو مرد کی بےعزتی کرنے پر 70 کوڑوں اور 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایک خاتون نے موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اس کی بے عزتی کی جس سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اس شخص کی بے عزتی کی اور توہین آمیز کلمات کہے۔ عدالت نے اعتراف جرم کے بعد خاتون کو 70 کوڑوں اور 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق اگر کسی پر دوسرے شخص کی توہین کا الزام ثابت ہوجائے تو اسے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔