ریاض (جیوڈیسک) جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ، سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اب تک مزید 13 افراد مرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، بیان میں کہا گیا۔
کہ سعودی حکام اس بیماری سے خوفزدہ عوام کا اعتماد جلد از بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی ہلاکتیں جدہ،ریاض اور گردونواح میں ہوئیں۔
یادرہے کہ تقریبا دوسال قبل سعودی عرب میں مرس کا وائرس پھیلا تھا لیکن اب تک یہ دنیا میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، جہاں 565 مریضوں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔