ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 نئے مریضوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) وائرس کا شکار سات مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دس مزید کیسز اسپتال لائے گئے ہیں، مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔ مرس وائرس 2012ء میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا اور پھر یہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں پہنچا تھا۔