سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک میں آج عید ہو گی

Eid ul Adha

Eid ul Adha

سعودی عرب اور مشرق وسطٰی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عید الاضحی آج منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کے اجتماعات ہوں گے۔ خلیجی ممالک، مشرق بعید، امریکا اور یورپ میں بھی عیدالاضحی آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ شام اور فلسطین میں عید قربان کے جوش میں گزشتہ برسوں کی نسبت کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

دو سالہ خانہ جنگی کے باعث شام کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کےباعث لوگ کم ہی قربانی کا فریضہ انجام دے پائیں گے۔ پاکستان کے کچھ قبائلی علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔