دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک ان دنوں شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں، سعودی دارالحکومت ریاض میں تین روز میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابوظہبی میں رات بھر طوفانی بارش کا سلسلہ جاری رہا،سعودی دارلحکومت ریاض میں سکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے پچاس لاکھ شہریوں کو ٹریفک کی خراب صورتحال کا سامنا ہے، جنوبی عراق میں بھی بارش سے گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، بحرین میں بھی بارش سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔