واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار پٹزبرگ پوسٹ گزٹ نے کہا ہے کہ حوثی قبائل کے خلاف سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت ایک غلطی ہوگی یہ پہلے سے پیچیدہ اور خونی لڑائی کو مزید پیچیدہ کردے گی۔
اس کا امریکی خواہش کے مطابق افغانستان کی جنگ میں شمولیت سے تقابل نہ کیا جائے، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جون ارنسٹ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ سعودی اتحاد میں شرکت کرتا ہے یا نہیں دوسرے بہت سے ممالک ہیں جو سعودی اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔
پٹزبرگ کے مطابق امریکہ اس وقت خود چودہ سالہ افغان جنگ سے باہر نکلنا چاہتا ہے۔ اچھا ہے یا برا امریکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال میں مدد کرے وہاں سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کے لئے افغان حکومت اور طالبان میں معاہدہ کی ضرورت ہوگی۔