سعودی عرب کی الطوارقی ملز کی پاکستان اسٹیل کی نجکاری میں دلچسپی

Steel Mills

Steel Mills

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل کی پرائیوٹائزیشن میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی۔

یہ بات چیئرمین بورڈ آ ف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کرنے والے اداروں میں سعودی عرب کی الطوارقی ملز بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کوریا کے سرمایا کاروں کیلئے خصوصی اکنامک زون تعمیر کرنے پر رضامند ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔