ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مسجد میں خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی علاقے نجران میں نماز مغرب کے وقت ایک خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خودکش حملے کے بعد فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔