سعودی عرب (جیوڈیسک) اور متعدد خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں مسلمان آج عید منائیں گے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے، اومان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں کل عید ہو گی۔
امریکا اور کینیڈا میں اس سال بھی ایک سے زیادہ عیدیں منائی جائیں گی۔ کچھ علاقوں میں آج اور کچھ میں کل عید ہو گی۔ لندن میں عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔ بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت تمام ایشیائی ممالک میں آج روزہ ہے۔