سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 1261 نئے کیس، ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی!

Saudi Arabia Corona

Saudi Arabia Corona

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کے 1261 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اور کووِڈ-19 کا شکار 15 مریض وفات پاگئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے جمعرات تک قریباً ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 454217 ہو گئی ہے۔ان میں سے 436884 مریض تن درست ہو چکے ہیں اور 7408 مریض وفات پا چکے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 9925 ہے۔ان میں سے 1516 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دریں اثناءسعودی عرب بھر میں 14498873 افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت شہریوں اور مکینوں کو کرونا وائرس کی مفت ویکسین لگا رہی ہے۔