الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 349 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 16 مریض وفات پاگئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 352950 ہوگئی ہے۔ان میں سے کووِڈ-19 کے 5641 مریض وفات پاچکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مزید 379 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 339947 ہوچکی ہے۔
دارالحکومت الریاض میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 62 ہے،اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 29،جدہ میں 28 ، مدینہ منورہ میں 27 اور ینبع میں 23 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس کے باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 7362 ہے، ان میں سے 807 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔