الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 416 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 19 مریض وفات پا گئے ہیں اور433 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
وزارت صحتِ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 346047 ہوگئی ہے۔ان میں سے 332550 مریض تن درست ہوچکے ہیں اور 5348 مریض وفات پاگئے ہیں۔
مدینہ منورہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے جاری رجحان کے مطابق آج بھی کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 75 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔دارالحکومت الریاض میں 49 ،مکہ مکرمہ میں 47 العقیق اور خمیس مشیط میں 19،19 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
ساحلی شہر جدہ میں صرف 10 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 8149 ہے۔ان میں 769 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں یا طبی مراکز میں زیرِعلاج ہیں۔