سعودی عرب: نئے قوانین نافذ، 54 ہزار پاکستانی واپس

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب میں نئے قوانین کےنفاذ کے بعد سے اب تک چون ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان نے بتایا کہ مئی سے تین نومبر تک آٹھ لاکھ پاکستانیوں کو سعودی عرب میں قانونی حیثیت دی جا چکی ہے۔

لاکھوں پاکستانیوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے چھ ماہ تک پاکستانی عملے نے دن رات کیمپ لگا کر کام کیا۔ پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں اس وقت پندرہ لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

غیر قانونی قیام رکھنے والے چون ہزارسے زائد پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ اب بھی ہزاروں پاکستانیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے اورملک بدری کی سزا کا خطرہ ہے۔