سعودی عرب: نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ میں رد و بدل

Shah Salman bin Abdul Aziz

Shah Salman bin Abdul Aziz

ریاض (جیوڈیسک) نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض اور مکہ کے گورنر تبدیل، جبکہ تعلیم کی دو وزارتوں کو اکٹھا کر دیا۔

شاہ سلمان نے ایک فرمان کے تحت پرنس فیصل بن عبدالعزیز کو دوبارہ مکہ کا گورنر بنا دیا۔ ان کے پیشرو پرنس مشال بن عبدالعزیز کو ریاض کا گورنر مقرر کر دیا۔

پرنس خالد بیندر کو انٹیلی جنس چیف کے عہدہ سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ بریگیڈئر جنرل خالد الحمیدین کو تعینات کر دیا۔ صوبہ ال قصیم کے گورنر پرنس فیصل بن مشال کو برطرف کر کے پرنس فیصل بن بیندر کو گورنر بنا دیا گیا۔