ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں نوامریکی شہریوں سمیت 33دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ کچھ دنوں میں نو امریکی شہریوں سمیت ’دہشت گردی‘ کے 33 ملزمان کو حراست میں لے لیاہے۔
انہوں نے کہاکہ چار امریکیوں کو پیر جبکہ باقی پانچ کو پچھلے چار دنوں میں گرفتار کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ چھاپوں میں 14 سعودی، تین یمنی، دو شامی، ایک انڈونیشین، ایک فلپائنی ، ایک اماراتی، ایک قازق اور ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا،تاہم بیان میں میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ ملزمان حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب میںفرقہ واریت اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ سے وابستہ تھے۔
جمعہ کو ایک خود کش بمبار نے مشرقی صوبے میں ایک شیعہ مسلک کی عبادت گاہ پر حملہ کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔