سعودی عرب نے شام پر امریکی حملے کے منصوبے کی حمایت کر دی

Saud Al Faisal

Saud Al Faisal

قاہرہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر شامی عوام نے ممکنہ امریکی حملے کی حمایت کی تو سعودی عرب ان کے ساتھ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شام میں حکومت کی جانب سے شامی عوام پر کی جانے والی زیادتیوں کو روکنے کے لیئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے۔

تاہم سعودی عرب شامی عوام کے مفاد اور خواہش کا احترام کرتا ہے اور شامی حکومت کے خلاف ممکنہ امریکی حملے پر شامی عوام کا جو بھی رد عمل ہو گا، سعودی عرب اس کی حمایت کرے گا۔