سعودی عرب تیل کی عالمی کمی کو پورا کرنے کیلئے تیار

Oil

Oil

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب عالمی منڈیوں میں تیل کی کسی بھی ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے ریاض میں صحافیوں کو بتائی۔ سعودی عرب تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا رکن اور دنیا کا تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

علی النعیمی نے سعودی دارالحکومت میں خلیج کے ملکوں کے ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ ریاض حکومت عالمی منڈیوں میں تیل کی کسی بھی کمی کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت منڈیوں کی صورت حال کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخائر اور فراہمی کے حالات بھی بہت اچھے ہیں۔