سعودی عرب : ایک اور پاکستانی کا سر قلم

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد فیاض کو گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں سزائے موت دی گئی۔

محمد فیاض کا سر قلم ہونے کے بعد اکتوبر کے وسط سے اب تک سزائے موت پانے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ ان 10 افراد کو سر قلم کر کے سزائے موت دی گئی۔