نیویارک (جیوڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت دفاع اور سعودی فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، اور اس منصوبے میں شرکت پر غور کیا جارہا ہے، رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے مشترکہ طور پر تیار کرنے کے علاوہ ٹیکنالوجی منتقلی کی بھی پیش کش کی ہے۔
یہ پیشکش سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن سلطان کے گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے کے دوران کی گئی۔