سعودی عرب کی پی آئی اے عمرہ پروازیں روکنے کی وارننگ

P I A

P I A

لاہور (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن کی سعودی جنرل اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جدہ کے لیے عمرہ پروازوں کی تاخیر پر قابو نہ پانے کی صورت میں انہیں معطل کردینے کی وارننگ دی ہے۔

سعودی ایوی ایشن پی آئی اے سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس نے پروازوں کے شیڈول پر عملدرآمد نہیں کیا تو اسے جدہ کے لیے صرف ایک پرواز کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی عرب کی زمینی انتظامات کو کنٹرول کرنے والی کمپنی (پورٹس پروجیٹ منیجمند اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی) نے پی آئی اے کی جدہ کی پروازوں کی تاخیر اور شیڈولینگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ پہلے سے کوئی تعاون نہ ہونے کو اصل جواز بنایا ہے۔ پی پی ایم ڈی سی پی، آئی اے حکام کے ساتھ اس معاملے پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

پی پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ ‘پی آئی اے بغیر کسی ریزرویشن اور منظوری کے چار علیحدہ عمرہ پروازیں چلا رہا ہے اور نہ تو 14 عمرہ پروازوں کی منظوری کروائی گئی ہے اور نہ ہی کسی کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے اور پی آئی اے تقریباً 70 فیصد ایسی پروازیں چلا رہا ہے جن کے شیڈیول میں تاخیر ہوتی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو اپنے حج ٹرمینل اور پروازوں کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی عملے کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔