ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے آنے والے عازمین کی آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہو جائے گا۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجازمقدس پہنچے گی۔
وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام عمرہ زائرین کو 11 اگست سے قبل واپسی کا کہا گیا ہے جبکہ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔